پشاور کے 5 مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت نے عید الفطر پر مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا

پشاور: ضلعی انتظامیہ پشاور نے 5 مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا۔

پشاور ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پشاور میں یکہ توت تھانے کی حدود میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اسمارٹ لاک ڈاؤن حیات آباد فیز 3 اور 5 کے مختلف سیکٹرز میں بھی لگایا جائے گا۔

پشاور کے ورسک روڈ اور کوہاٹ روڈ کے 2 مقامات پر بھی لاک ڈاؤن ہو گا جبکہ اسمارٹ لاک ڈاوَن کے دوران ان علاقوں میں غیر ضروری آمدورفت پر پابندی ہو گی۔

ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے کہا ہے کہ لاک ڈاوَن کا نفاذ شام 6 بجے سے ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے شرح اموات2.12 فیصد ہوگئی

واضح رہے کہ پاکستان میں آج بھی کورونا سے  45 اموات ہوئیں جبکہ 2 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں