مخالفین نواز شریف کو پھانسنے چلے تھے براڈ شیٹ ان کے گلے پڑ گیا، مریم نواز



لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مخالفین نواز شریف کو پھانسنے چلے تھے براڈ شیٹ ان کے گلے پڑ گیا ہے۔  

میڈیا سے گفگتو کے دوران مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ اتنے کرپٹ اور چور ہیں کہ براڈ شیٹ سے بھی پیسے مانگے، اب یہ خود پھنس گئے ہیں۔  

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، مریم نواز حکومت پر برس پڑیں

ان کا کہنا تھا کہ 19 جنوری کوالیکشن کمیشن کے سامنے بھرپور احتجاج ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے قومی خزانہ بھی برباد کیا ملا بھی کچھ نہیں، نواز شریف کی بے گناہی اللہ تعالیٰ نے ایک دفعہ پھر ثابت کر دی۔

ان کا کہنا تھا کہ براڈ شٹ سے پیسے مانگ کر یہ پتا چل گیا کہ یہ کتنے کرپٹ نااہل اور چور ہیں۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ عمران خان کو جس سے خطرہ ہوتا ہے اسے جیل میں ڈال دیتا ہے، شہباز شریف اور حمزہ شہباز جلد باہر آئیں گے۔

صحافی نے مریم نواز سے سوال کیا کہ کیا بلاول بھٹو 19 جنوری کو دھرنے میں آپ کے ساتھ ہوں گے؟ جس پر مریم نواز نے کہا کہ مجھے اس بات کا علم نہیں ہے یہ آپ پیپلز پارٹی سے پوچھیں۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ مچھ: مریم نواز اور بلاول بھٹو کا شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) عوام کی آواز ہے، حکومت کے ہاتھ پاؤں اور سانسیں پھولی ہوئی ہیں۔


متعلقہ خبریں