نیب کی وجہ سے لوگ خودکشی کرتے ہیں، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ


اسلام آباد: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی وجہ سے لوگ خودکشی کرتے ہیں۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسد منیر کی خودکشی کی وجہ نیب تھی کیونکہ نیب لوگوں کی پگڑی اچھالتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب کی وجہ سے لوگ خودکشی کرتے ہیں۔ نیب کی وجہ سے خودکشی کے معاملے کو انسانی حقوق میں لے جائیں گے۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ نیب کا سسٹم انسان کو اندر سے اتنا کھوکھلا کر دیتا ہے کہ وہ مر ہی جائے۔ نیب کو جس کام کے لیے بنایا گیا ہے اسے وہ کام کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: جڑواں شہروں میں جلد صاف پانی کا منصوبہ لایا جائے گا، وفاقی وزیر

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اس وقت ڈری ہوئی ہے جبکہ میں نے خود کہا ہے کہ نیب میرے خلاف ریفرنس دائر کرے۔


متعلقہ خبریں