بھارتی مکروہ چہرہ پھر بے نقاب، پلوامہ اور بالاکوٹ حملے کا سچ سامنے آ گیا


اسلام آباد: بھارت کا مکروہ چہرہ پھر بے نقاب ہو گیا اور پلوامہ اور بالاکوٹ حملے کا سچ سامنے آ گیا۔

اس حوالے سے متنازع اینکر ’ارنب گوسوامی‘ اور بھارتی براڈکاسٹ آڈینس ریسرچ کونسل کے سربراہ کی واٹس ایپ چیٹ نے بھانڈہ پھوڑ دیا۔

واٹس ایپ چیٹ کےمطابق پلوامہ میں بھارت نے اپنے فوجی خود مروائے اور الزام پاکستان پر لگا دیا۔  بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے 40 بھارتی فوجیوں کی لاشوں کو سیاست کیلئے استعمال کیا ہے۔

ارنب گوسوامی کو 4 نومبر 2020 کو ایک خاتون اور اس کے بیٹے کی خودکشی کے پس منظر میں گرفتار کیا گیا۔ گوسوامی نے گرفتاری کے دوران ایک خاتون افسر پر حملہ بھی کیا۔

واٹس ایپ چیٹ کےمطابق بھارت میں قومی سلامتی کے ادارے اور فیصلہ سازی میں انتہائی غیرسنجیدگی بےنقاب ہو گئی۔ گوسوامی کو بھارت میں اعلیٰ ترین سطح پر ہونیوالے فیصلوں کا علم تھا۔

ارنب گوسوامی نہ صرف بالاکوٹ پر حملے بلکہ آرٹیکل 370 کے خاتمے سے بھی آگاہ تھا۔

بھارتی اینکر بی اے آرسی کے سربراہ کے ساتھ مل کر اپنےچینل کی ریٹنگ بڑھانے پر بھی کام کرتا رہا۔

23 فروری 2019 کو ارنب نے بی اے آر سی سربراہ کو پاکستان سے متعلق بڑی خبر کی پیشگی اطلاع دی۔

گوسوامی نے بتایا کہ پاکستان کیخلاف معمول سے بڑی کارروائی ہو گی، اسے پتا تھا کہ کشمیر میں معمول سے ہٹ کر کچھ بڑا ہونیوالا ہے۔

گوسوامی کے مطابق مودی حکومت پاکستان مخالف کارروائی سےعوام کوخوش کرنا چاہتی تھی۔

بالاکوٹ حملے کے بعد گوسوامی نے بی اے آر سی سربراہ کو بتایا کہ مزید کارروائی بھی ہو گی۔


متعلقہ خبریں