’ کے ٹو‘ کو پہلی دفعہ موسم سرما میں سر کر لیا گیا


گلگت: دنیا کی دوسری بڑی چوٹی ’ کے ٹو‘ کو پہلی دفعہ موسم سرما میں سر کر لیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق نیپالی کوہ پیماوَں پر مشتمل ٹیم نے کے ٹو سر کیا ہے۔ اس دوران کوہ پیماوَں کو سخت موسمی حالات کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب  دنیا کی دوسری چوٹی سر کرنے پر وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے نیپالی کوہ پیماؤں کو مبارک باد پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے دیگر کوہ پیما بھی اپنی مہم میں کامیاب ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ  مہم جوئی میں کامیابی سے سیاحت کو فروغ ملے گا، گلگت بلتستان میں سرمائی سیاحت کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔

وزیر اعلی گلگت بلتستان نے کہا کہ پوری دنیا کی نظریں آج کےٹو پر جمی ہوئی ہیں، علی سدپارہ اور ساجد کی کامیابی کے لئے دعا گو ہیں۔


متعلقہ خبریں