ایم کیو ایم پاکستان کا آئندہ الیکشن نئی مردم شماری پر کرانے کا مطالبہ



کراچی: متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایمپاکستان نے آئندہ الیکشن نئی مردم شماری پر کرانے کا مطالبہ کر دیا ۔

وفاقی وزیر اسد عمر اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کئی مرتبہ مردم شماری پرتحفظات سے آگاہ کر چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہری علاقوں میں مردم شماری پر سوالیہ نشان تھے، مطالبہ ہے آئندہ الیکشن نئی مردم شماری پر کرائے جائیں۔

سراج الحق کا کراچی میں دوبارہ مردم شماری کرانے کا مطالبہ

اس موقع پر وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ مردم شماری موجودہ نہیں پچھلی حکومت نے کرائی ۔ کراچی میں مردم شماری پر ہمیشہ سےاختلافات رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کی سفارشات کو مدنظر رکھیں گے۔ ایسا نظام لا رہے ہیں جس پر کسی کواعتراض نہ ہو۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل  نے کہا کہ مردم شماری پر ایم کیوایم کے ابہام کو دور کریں گے ، امین الحق کی سربراہی میں کمیٹی کےتکنیکی کام کے بعد مردم شماری ہو گی۔


متعلقہ خبریں