ہم کے ڈراموں میں پاکستان دنیا بھر کو دکھتا ہے، درید قریشی


اسلام آباد: ہم نیٹ ورک کے سی ای او درید قریشی نے کہا کہ ہم کے ڈراموں میں پاکستان دنیا بھر کو دکھتا ہے۔

ہم ٹی وی کی 16 ویں سالگرہ کے موقع پر انہوں نے کہا کہ مستقبل میں پاکستانی ڈراموں کو مشرق وسطیٰ کے ممالک اور ترکی میں بھی ڈب کر کے چلائیں گے۔

درید قریشی نے کہا کہ موجودہ حکومت انٹرٹینمنٹ کی صنعت کے لیے بہت مدد گار ثابت ہوئی ہے مستقبل میں اچھی تبدیلی کی امید ہے۔

قبل ازیں ہم ٹی وی کی 16 ویں سالگرہ کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا  کہ ہم ٹی وی میرا میکا، میرا گھر ہے اور میں ہم ٹی وی کی بیٹی ہوں۔ جب میں کہیں اور جا کر کام کرتی ہوں تو مجھے اپنے گھر کی بہت یاد آتی ہے۔

ماہرہ خان نے کہا کہ ہم ٹی وی ایک بڑی فیملی ہے جس میں سب خیال رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ٹی وی ایک محفوظ ماحول فراہم کرتا ہے یہاں لوگ بات سنتے ہیں جو بہت اہم بات ہے۔

سفید جوڑے میں دلہن بنی ماہرہ کے نئے فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

ان کا کہنا تھا کہ سلطانہ آپا اور درید قریشی سمیت یہاں کی پوری ٹیم بہت محنت کرتی ہے، جب ہم ایوارڈز شو کر رہے ہوتے ہیں تو ریہرسل کے اختتام تک سلطانہ آپا وہی بیٹھی ہوتی ہیں۔

کورونا سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے دوران بہت مشکل کا سامنا کرنا پڑا، میرا بھائی اور دوست آرام سے بیماری سے صحت یاب ہو گئے تھے مگر مجھے کافی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔

ماہرہ خان نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ سلطانہ آپا سے نہیں مگر مومنہ درید سے شوٹنگ کے دوران کبھی کبھی ڈانٹ پڑ جاتی تھی۔ سلطانہ آپا بہت پیار سے سمجھاتی ہیں انہیں معلوم ہے کہ مجھے کس طرح ہینڈل کرنا ہے۔


متعلقہ خبریں