براڈ شیٹ کے سربراہ نے شہزاد اکبر سے متعلق انکشافات کر دیئے



اسلام آباد: براڈ شیٹ کے سربراہ کاوے موسوی نے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر سے متعلق انکشافات کر دیئے۔

ہم نیوز کے پروگرامبریکنگ پوائنٹ ود مالکمیں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے جنوب مشرقی ایشیا کے کسی بینک میں رقم ٹرانسفر ہوئی تو حکومت پاکستان کو الرٹ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران شہزاد اکبر نے معاملے میں بالکل دلچسپی نہ لی۔ انہیں صرف ڈسکاوَنٹ حاصل کرنے میں دلچسپی تھی۔

کاوے موسوی نے کہا کہ شہزاد اکبر نے بےوقوفانہ بیان دیا کہ مجھے عدالتی فیصلے کے مطابق جو رقم دی گئی وہ ٹیکس پیئر کا پیسہ تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم پر مجھے جو رقم دی گئی وہ چوروں سے وصول کیے گئے پیسے ہیں۔

مخالفین نواز شریف کو پھانسنے چلے تھے براڈ شیٹ ان کے گلے پڑ گیا، مریم نواز

انہوں نے کہا کہ میں نے بہت سی کرپٹ حکومتوں کا سامنا کیا ہے، امریکی کانگریس کے سامنے پیش ہوا،میکسیکو میں کرپشن کو بھی بےنقاب کیا۔

سربراہ براڈ شیٹ نے کہا کہ مشرف دورمیں ہم واحد کمپنی تھے جنہوں نے مفت کام کی آفر کی، ہمارے مقابلے میں دیگر کمپنیوں نے ماہانہ پیمنٹ کی ڈیمانڈ کی تھی، پرویزمشرف کو کہا کہ اگر ہم کامیاب ہوتے ہیں تو اپنا پرسنٹیج لیں گے۔

کاوے موسوی نے کہا کہ الزامات لگائے جا رہے ہیں اور معاہدے کو توڑمروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے، میں آصف زرداری کا نام تک نہیں جانتا تھا، نوازشریف کے بارے میں اخبار میں پڑھا تھا، مجھے صرف یہ پتہ تھا کہ آصف زرداری بینظیر بھٹو کے شوہر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ جھوٹ ہے کہ میں نے نیب کے نمائندوں کو مشورہ دیا کہ اربوں ڈالرز ڈھونڈ سکتے ہیں، یہ ضرور کہا کہ اربوں ڈالر چوری ہوئے ہیں اور ہم اس کا پتہ لگا سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں