سینیٹ انتخابات: الیکشن کمیشن کی اٹارنی جنرل کے مؤقف کی مخالفت

پوسٹل بیلٹ پیپرز

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات پر اٹارنی جنرل کے مؤقف کی مخالفت کرتے ہوئے صدارتی ریفرنس پر جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا۔

الیکشن کمیشن نے عدالت میں جمع کرائے گئے بیان میں کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات آئین کے آرٹیکل 226 کے تحت ہوتے ہیں، اٹارنی جنرل نے انتخابات الیکشن ایکٹ سے ہونے کا مؤقف اپنایا تھا۔

دوسری جانب جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے بھی صدارتی ریفرنس کی مخالفت کر دی۔

انہوں نے کہا کہ اوپن بیلٹ کیلئے آئین میں ترمیم کرنا ہوگی، انتخابات کیسے کرانے ہیں فیصلہ پارلیمنٹ کو کرنے دیا جائے۔

سینیٹ انتخابات:جے یو آئی پاکستان نے صدارتی ریفرنس کی مخالفت کردی


متعلقہ خبریں