’ہم‘ انٹرٹینمنٹ نہیں بلکہ پاکستان کے عوام کی آواز ہے،مومنہ درید


اسلام آباد:  ایم ڈی پروڈکشنز کی سی ای او مومنہ درید نے کہا ہے کہ ’ہمانٹرٹینمنٹ نہیں بلکہ پاکستان کے عوام کی آواز ہے۔

ہم ٹی وی کی 16 ویں سالگرہ کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی انٹرٹینمنٹ میں آنے کا نہیں سوچا تھا۔ ہم ٹی وی کو جب میں نے جوائن کیا تو میں نے سوشل اکنامک ریفارم کا پلیٹ فارم سمجھتے ہوئے اسے ذمہ داری سے ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ جو کچھ ہم اسکرین پر دکھاتے ہیں اس کا ایک اثر ہوتا ہے، تب اس کی زمہ داری بڑھ جاتی ہے۔

16 سال کا ہونے کی وجہ سے ’ہم‘ کی ذمہ داری اور بڑھ گئی ہے، سلطانہ صدیقی

قبل ازیں ہم نیٹ ورک کے سی ای او درید قریشی نے کہا کہ ہم کے ڈراموں میں پاکستان دنیا بھر کو دکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں پاکستانی ڈراموں کو مشرق وسطیٰ کے ممالک اور ترکی میں بھی ڈب کر کے چلائیں گے۔

درید قریشی نے کہا کہ موجودہ حکومت انٹرٹینمنٹ کی صنعت کے لیے بہت مدد گار ثابت ہوئی ہے مستقبل میں اچھی تبدیلی کی امید ہے۔


متعلقہ خبریں