جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کی کورونا رپورٹس آ گئیں


کراچی: پاکستان کے دورے پر آئی جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کی کورونا رپورٹس منفی آ گئیں۔

جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے میڈیا مینجر نے بتایا کہ کراچی پہنچنے کے بعد جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کے کورونا ٹیسٹ ہوئے تھے اور سب کی ہی رپورٹ منفی آئی ہے۔

جنوبی افریقی کھلاڑیوں اور مینجمنٹ اسٹاف کا دوسراکورونا ٹیسٹ 20 جنوری کو ہو گا جبکہ جنوبی افریقہ کی مہمان ٹیم ہوٹل میں 5 روزہ قرنطینہ میں رہے گی اور دوران قرنطینہ ہوٹل سے متصل کراچی جیم خانہ گراؤنڈ پر پریکٹس کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز، میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا

دوسرے کورونا ٹیسٹ کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ 26 جنوری کو پہلے ٹیسٹ میچ میں مدمقابل ہوں گے۔


متعلقہ خبریں