ملائیشیا میں پھنسے پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے


اسلام آباد: ملائیشیا میں پھنسے پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔

کوالالمپور ائرپورٹ پر پھنشے پاکستانیوں کی 40 گھنٹے بعد وطن واپسی مکمل ہو گئی۔ اسلام آباد ائر پورٹ پر پہنچتے ہی مسافروں نے پی آئی اے اور سفارتی عملے کے خلاف شکایتوں کے انبار لگا دیے۔

وطن واپس پہنچنے والے مسافروں کا کہنا تھا کہ قومی ائر لائن (پی آئی اے) اور سفارتی عملے نے تعاون نہیں کیا اور ہمارے ساتھ برا سلوک کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم 2 دن تک ائرپورٹ کے فرش پر سوتے رہے جبکہ ابھی تک ہمارا سامان بھی مکمل طور پر نہیں ملا۔

خیال رہے کہ لیز پر لیے گئے طیارے کا کرایہ نہ بھرنے پر پی آئی اے کا طیارہ جمعے کو کوالالمپور ائیر پورٹ پر تحویل میں لے لیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے مزید 2 ہزار 521 افراد متاثر

اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ لیز پر لیے گئے جہاز کا معاملہ برطانیہ کی عدالت میں زیر سماعت ہے اور ملائیشیا کی مقامی عدالت نے ہمیں سنے بغیر ہی جہاز تحویل میں لینے کے احکامات جاری کیے جو باعث تشویش ہیں۔


متعلقہ خبریں