حکومت کو حزب اختلاف سے کوئی خطرہ نہیں ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

فوٹو: فائل


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومت کو حزب اختلاف سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ترقی کے سفر میں کسی کو حائل نہیں ہونے دیں گے۔ ایک طرف شفاف اور ایماندار قیادت جبکہ دوسری طرف عبرت کی تصویر بنے سابق حکمران ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے قومی مفادات کو بالائے طاق رکھا ہوا ہے لیکن عوام نے کرپشن کو نہیں بلکہ شفافیت کو ووٹ دے کر منتخب کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملائیشیا میں پھنسے پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومت کو حزب اختلاف سے کوئی خطرہ نہیں ہے اور یہ غیر فطری اتحاد وقت کے ساتھ ختم ہو رہا ہے۔ ووٹ کو عزت دو کا کھوکھلا نعرہ اپنی موت آپ مرچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی جبکہ ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے والوں کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔


متعلقہ خبریں