پی ٹی آئی حکومت نے 206 ارب روپے خزانے میں جمع کروائے، فردوس عاشق


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت نے 206 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کروائے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ یہ ہے تبدیلی اور یہ ہے کپتان کا نیا پاکستان جس میں وزیر اعظم کے کرپشن کے خلاف جہاد کی وجہ سے قوم ان کرپٹ لٹیروں کی زوردار چیخیں سن رہی ہے۔


انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 سال میں اینٹی کرپشن نے 43 کروڑ کی ریکوری کی جبکہ پی ٹی آئی حکومت نے 206 ارب روپے خزانے میں جمع کروائے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کو حزب اختلاف سے کوئی خطرہ نہیں ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب


متعلقہ خبریں