حکومت کی کوشش ہے ملک میں انتشار پیدا ہوا، خواجہ سعد رفیق


سیالکوٹ: مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت کی کوشش ہے ملک میں انتشار پیدا ہوا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوءے کہا کہ گرفتاریوں کا احتساب سے کوئی تعلق نہیں ہے اور خواجہ آصف کو لاڈلے کی فرمائش پر گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ گرفتاریاں سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرفتاریاں ہمارے نظریے کو مضبوط کرتی ہیں جبکہ پاکستان میں جمہوریت کے نام پر آمریت مسلط ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) کے مقاصد بڑے ہیں، پی ڈی ایم کا مقصد حکومت گرا کر اپنی حکومت بنانا نہیں بلکہ ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں پاکستان کا تماشا بنوا دیا گیا ہے۔ ملک چلانا بچوں کا کھیل نہیں بلکہ اناڑیوں کے ہاتھ میں ملک دے دیا گیا ہے۔ اب ملک کو اس حکومت سے نجات دلایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی حکومت نے 206 ارب روپے خزانے میں جمع کروائے، فردوس عاشق

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آئین و قانون کی بالادستی کے لیے شفاف انتخابات کروائے جائیں اور عدالتوں پر دباؤ ڈالنے کا عمل بند کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اب سیاسی انتقام کا سلسلہ بند ہوناچاہیے جبکہ حزب اختلاف پھونک پھونک کر قدم رکھ رہی ہے۔ حکومت کی کوشش ہے ملک میں انتشار پیدا ہو۔


متعلقہ خبریں