عوامی پیسے لوٹنے والے جمہوریت کے چیمپیئن نہ بنیں، شہباز گل

مریم صاحبہ! آئیں قدم بڑھائیں،37 ویں بار عمران خان سے شکست کھائیں: شہباز گل

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ عوامی پیسے لوٹنے والے جمہوریت کے چیمپیئن نہ بنیں۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے حزب اختلاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مل بانٹ کر لوٹ مار ہو تو جمہوریت ورنہ آمریت کہلاتی ہے اب یہ چورن نہیں بکنے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زرداری اور مولانا کی امامت میں ن لیگی درباری کس نظریے کی بات کر رہے ہیں ؟ یہاں ایک چور دوسرے چور کی صفائیاں دے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کی کوشش ہے ملک میں انتشار پیدا ہوا، خواجہ سعد رفیق

معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ خواجہ آصف کے چپڑاسی کے اکاؤنٹ سے 40 کروڑ روپے نکلے ہیں اور عوام کے نام پر لوٹ مار کرنے والے ‏خواجہ آصف کے 46 بینک اکاؤنٹس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پرائز بانڈز کے نام پر عوامی پیسے لوٹنے والے جمہوریت کے چیمپئن نہ بنیں۔


متعلقہ خبریں