پی ڈی ایم ماضی کا حصہ بن چکی،اداروں کو دھمکا رہے ہیں:شبلی فراز


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم تحریک کو ماضی کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کو عوام میں پذیرائی نہیں ملی اور اسے ہر محاذ پر شکست و ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔

الیکشن کمیشن تینوں بڑی جماعتوں کے فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات پبلک کرے، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق فرخ حبیب کے ہمراہ پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر نے الزام عائد کیا کہ سابقہ حکومتوں نے اداروں کوتباہ کیا۔

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فرازنے کہا کہ عمران خان نے پہلے ہی کہا تھا کہ یہ سب میرے خلاف اکھٹے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا نے جواب دینے کی بجائے نیب کودھمکی دی اور جب نیب کا نوٹس ملا تو کہا کہ پوری پارٹی کے ساتھ جاؤں گا۔

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پی ٹی آئی نے فارن فنڈرز سے متعلق تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرائی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کر کے یہ لوگوں کوگمراہ کرنا چاہتے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں غیرملکی فنڈنگ کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو نہیں دے رہی ہیں۔

فارن فنڈنگ کیس، پی ٹی آئی متنازعہ ہو جائے گی، کنور دلشاد

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن بارباردونوں جماعتوں سے فنڈز دینےوالوں کے شناختی کارڈ اور پتے مانگتا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فرازنے کہا کہ من پسند فیصلے لینے والی دونوں جماعتوں نے ملک کو جاگیر بنایا ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پاس جواب نہیں ہے اس لیے اداروں کو دھمکا رہے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر سینیٹرشبلی فرازنے کہا کہ الیکشن کمیشن میں تفصیلات جمع کرائیں تا کہ عوام کو پتہ چل سکے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ ہمیں پھنساتے ہوئے خود پھنس گئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان سمجھتے ہیں کہ وہ جس حکومت کاحصہ نہیں ہیں تووہ نا مکمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلسوں اورجتھوں کے پیچھے چھپنے کی بجائے ممنوعہ فنڈنگ کا حساب دیں۔

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اسکروٹنی کمیٹی کے سامنے پیش ہوکرمطلوبہ کاغذات جمع کرائے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ اپوزیشن بے نقاب ہوگئی ہے کہ یہ لوگ ذاتی مفادات کے لیے نکلے تھے۔

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس: ہائی کورٹ کا فیصلہ عدالت عظمیٰ میں چیلنج

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پی ڈی ایم تحریک مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کی کوشش ہے۔


متعلقہ خبریں