ہوشیار: آئسکریم میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق

ہوشیار: آئسکریم میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق

بیجنگ: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی موجودگی آئسکریم میں بھی پائی گئی ہے۔

سندھ: کورونا سے مزید 18 افراد جاں بحق، 922 متاثر

ہم نیوز نے مؤقر امریکی نشریاتی ادارے اسکائی نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ شمالی چین میں آئس کریم کے نمونوں میں کورونا وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین میں وبائی امور کی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ آئسکریم تیار کرنے والی کمپنی نے جو خام مال استعمال کیا تھا اس میں نیوزی لینڈ سے درآمد شدہ دودھ پاؤڈر اور یوکرین سے درآمد کیا جانے والا دہی پاؤڈر شامل تھا۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق حکام نے کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد تیار شدہ تمام آئسکریم ضبط کرکے سیل کردی ہیں اور کمپنی میں کام کرنے والے کارکنان کے بھی کووڈ 19 ٹیسٹوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 43 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد داعی اجل کو لبیک کہنے والوں کی کل تعداد دس ہزار 951 ہو گئی ہے۔

مسافروں سے کورونا ویکسین لگوانے کا ثبوت نہ مانگیں، عالمی ادارہ صحت

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے دو ہزار 521 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی تعداد پانچ لاکھ 19 ہزار 291 ہو گئی ہے۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے متاثرہ چارلاکھ 73 ہزار 639 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور فعال مریضوں کی تعداد 34 ہزار 701 ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 40 ہزار 19، خیبر پختونخوا میں 63 ہزار 339، سندھ میں 2 لاکھ 34 ہزار 654، پنجاب میں ایک لاکھ 49 ہزار 222، بلوچستان میں 18 ہزار 569، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 606 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 882 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

سندھ نے کورونا ویکسین خریدنے کیلئے وفاق سے اجازت مانگ لی

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں چار ہزار 409 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ سندھ میں تین ہزار 775، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 779، اسلام آباد میں 456، گلگت بلتستان میں 101، بلوچستان میں 190 اور آزاد کشمیر میں 241 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروی کو سامنے آیا تھا جب کہ کورونا سے پہلی موت اٹھارہ مارچ کو رپورٹ ہوئی تھی۔

ہم نیوز کے مطابق قومی ادارہ صحت نے پاکستان میں کورونا کی نئی قسم کی موجودگی کی تصدیق بھی کر دی ہے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق دو پاکستانیوں میں کورونا وائرس کی نئی قسم پائی گئی ہے۔ دونوں پاکستانی شہری برطانیہ سے وطن واپس آئے ہیں۔

کورونا وائرس: دنیا میں 9 کروڑ 49 لاکھ سے زائد افراد متاثر

پنجاب کی صوبائی وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ کورونا کی نئی قسم کے چار مشکوک مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔ انہوں نے بتایا تھا کہ چاروں متاثرین کے نمونے لے کرٹیسٹوں کے لیے این آئی ایچ کو بھجوادیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں