امریکی صدر ٹرمپ نے ملالہ ایجوکیشن ایکٹ پر دستخط کردیے


واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملالہ ایجوکیشن ایکٹ پر دستخط کردیے ہیں۔

امریکی کانگریس: ملالہ یوسف زئی اسکالر شپ بل منظور

ہم نیوز نے وائٹ ہاؤس سے جاری کردہ اعلامیے کے حوالے سے بتایا ہے کہ اب اعلیٰ تعلیم کے اسکالر شپ پروگرام میں 50 فیصد تعلیمی وظائف پاکستانی خواتین کو ملیں گے۔

پاکستان کی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کے نام پر امریکی ایوان نمائندگان نے بل گزشتہ سال مارچ میں ہی منظور کرلیا تھا۔ ماہ رواں کے اوائل میں سینیٹ نے بھی بل کی حتمی منطوری دے دی تھی۔

ملالہ کا والدین، دوستوں کے ساتھ گریجویشن مکمل کرنے کا جشن، کیک کاٹا

امریکی قواعد و ضوابط کے تحت اسکالر شپ بل کو حتمی منظوری کے لیے صدر ٹرمپ کے پاس بھیجا گیا تھا جنہوں نے اب اس ایکٹ پر دستخط کر دیے ہیں۔ امریکی صدر کی جانب سے دستخط کیے جانے کے بعد بل قانون کی شکل اختیار کرگیا ہے۔

ملالہ یوسف زئی اب عالمی امور پر مبنی فلم میں نظر آئیں گی

ملالہ یوسف زئی خود پر ہونے والے حملے کے بعد سے برطانیہ میں مقیم ہیں۔ ملالہ یوسف زئی نے آکسفرڈ یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کرلی ہے۔


متعلقہ خبریں