پی پی: این آر او کیلیے مارک سیگل کو 60 لاکھ ڈالرز دیے، فرخ حبیب


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی پارلیمانی سیکریٹری برائے ریلوے فرخ حبیب نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کسی ایک جماعت کے نہیں بلکہ تمام جماعتوں سے متعلق ہے۔

پی ڈی ایم ماضی کا حصہ بن چکی،اداروں کو دھمکا رہے ہیں:شبلی فراز

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے فنڈنگ سے متعلق الیکشن کمیشن میں تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔

وفاقی پارلیمانی سیکریٹری برائے ریلوے فرخ حبیب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے این آر او کے لیے مارک سیگل اینڈ ایسوسی ایٹس کو 60 لاکھ ڈالرز کی ادائیگی کی ہے۔

ملک کا پیسہ لازمی واپس لایا جائے گا، فرخ حبیب

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس 19 جنوری 2021 کو احتجاج کرنے کا کوئی بھی جواز نہیں ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ پی ڈی ایم جماعتیں اسکروٹنی کمیٹی کے سامنے کوئی بھی ریکارڈ نہیں رکھ سکی ہیں۔

حزب اختلاف کو ہر قدم پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے، فرخ حبیب

ہم نیوز کے مطابق وفاقی پارلیمانی سیکریٹری برائے ریلوے فرخ حبیب نے کہا کہ آئین پاکستان تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا ریکارڈ درست رکھنے کا پابند بناتا ہے۔


متعلقہ خبریں