طاہر اشرفی کی مولانا فضل الرحمان کو پیزہ ،حلوے اور قہوے کی آفر


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو پیزہ ،حلوے اور قہوے کی آفر کر دی ۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب پنڈی آئیں تو پیزے کے ساتھ حلوہ اور قہوا بھی پیش کریں گے ۔

مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت پر پہرہ دیں گے تمام مسالک کے علماء متفق ہیں کے بھارت کی فرقہ واریت پھیلانے کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

اسلام آباد مارچ روکنے کیلئے شیخ رشید ہی کافی ہیں، علامہ طاہر اشرفی

گزشتہ ماہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے طاہر اشرفی نے کہا تھا کہ اسلام آباد مارچ روکنے کیلئے شیخ رشید ہی کافی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں نیا بلدیاتی نظام تبدیلی لائے گا۔ ملک کے آئین کی خلاف ورزی کرنے والا پاکستانی نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی اپوزیشن میں اتفاق نہیں کہ کس نے استعفیٰ دینا ہے جبکہ سینیٹ الیکشن اپنے وقت پر ہی ہو گا۔

علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ اسلام آباد مارچ روکنے کے لیے ایک شیخ رشید ہی کافی ہیں جنوری میں مہنگائی مزید کم ہو گی۔ اپوزیشن کی طرف سے استعفے آئے تو دیکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ توہین رسالتﷺ کے قانون کا غلط استعمال کرنے والوں کو روکیں گے۔ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو برابر کے شہری حقوق حاصل ہیں اور اقلیتوں سمیت تمام پاکستانیوں کو مذہبی آزادی حاصل ہے۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ لاہور میں جب عیسائیوں پر حملہ ہوا تو مسلمانوں نے خون عطیہ کیا تھا لیکن فرانس میں جو ہوا وہ ایک اچھے معاشرے میں نہیں ہوتا۔


متعلقہ خبریں