پاک فوج دنیا کی 10طاقتور ترین افواج میں شامل


گلوبل فائر پاور نے دنیا کی طاقتور افواج کی 2021 کی رینکنگ جاری کر دی ہے۔ رینکنگ میں پاک فوج دنیا کی 10 طاقتور ترین افواج میں شامل ہے۔

گلوبل فائر پاور کی رینکنگ کے مطابق  پاک فوج کا دسواں نمبر ہے جب کہ اس سے پہلے  پاک فوج کی رینکنگ پندرہ نمبر پر تھی۔

رینکنگ کی بنیاد پچاس سے زائد فیکٹرز کو مد نظر رکھ کر کی جاتی ہے، ان فیکٹرز میں ملٹری حجم سے لے کر ملک کی فنانشل پوزیشن، جغرافیائی حیثیت جیسے عوامل شامل ہیں۔

 پاک فوج علاقائی خطروں اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، آرمی چیف

فوجی لحاظ سے طاقتور ممالک میں امریکہ پہلے، روس دوسرے، چین تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ رینکنگ میں بھارت بدستور چوتھے، جاپان پانچویں نمبر پر ہے۔

دنیا کی پہلی پندرہ فوجی طاقتوں میں پاکستان کے علاوہ کسی کی رینکنگ میں کوئی ترقی نہیں ہوئی ہے۔

گلوبل فائر پاور کی رینکنگ کے مطابق گزشتہ سالوں میں صرف پاکستان کی فوجی طاقت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں