مردم شماری کے مسئلے پر کراچی کے شہریوں کے ساتھ ہیں، جمال صدیقی

مردم شماری کے مسئلے پر کراچی کے شہریوں کے ساتھ ہیں، جمال صدیقی

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے کہا ہے کہ مردم شماری کے مسئلے پر ہم کراچی کے شہریوں کے ساتھ ہیں۔

کراچی کی گنتی پوری کرو،مردم شماری پر فیصلہ واپس لو: مصطفیٰ کمال

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے چیئرمین پی ایس پی کے خطاب پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ مردم شماری کے مسئلے پر ہم کراچی کے شہریوں کے ساتھ ہیں۔

جمال صدیقی نے کہا کہ مصطفیٰ کمال پہلے اپنی اور جماعت کی تربیت پردھیان دیں۔ انہوں نے کہا کہ مصطفیٰ کمال کے ڈراموں سے کراچی کے لوگ واقف ہیں۔

پی ٹی آئی نے صوبہ سندھ کو 4 ریجنز میں تقسیم کردیا

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے کہا کہ مصطفیٰ کمال کے دور میں چائنا کٹنگ اپنے عروج پر پہنچی تھی۔


متعلقہ خبریں