حکومتیں اور بسیں دھکوں سے نہیں چلتیں، مریم اورنگزیب

ترجمانوں کے اجلاسوں پر خرچ کرنے کے بجائے چینی سستی کردیں، مریم اورنگزیب

لاہور: مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتیں اور بسیں دھکوں سے نہیں چلتیں۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے فارن فنڈنگ پر اعتراف جرم کر لیا ، الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کیس میں پیش رفت کے لئے ہے ۔ انیس جنوری کو ہم الیکشن کمیشن سے فیصلہ لے کر آئیں گے۔

شہزاد اکبر نے مریم اورنگزیب کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

مریم اورنگزیب نے کہا کہ سلیکٹڈ نالائق ٹولا گھر جانے والا ہے۔ اکتیس جنوری کو سلیکٹد کے استعفے کی ڈیڈ لائن ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز شریف ریلی میں شرکت کریں گی ۔ مولانا فضل الرحمان پر دباؤ ڈالا نہیں جا سکتا ۔


متعلقہ خبریں