بھارت پاکستان کی قیام امن کی کوششوں کو مسلسل نظر انداز کر رہا، سربراہ پاک فضائیہ


اسلام آباد: سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کی قیام امن کی کوششوں کو مسلسل نظر انداز کر رہا ہے۔

دورہ ترکی کے دوران سربراہ پاک فضائیہ نے اے ایس ایس اے ایم کے بورڈ اراکین سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے افغانستان میں پراکسیز کی معاونت بھی جاری ہیں۔

انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال اور کشمیریوں کی حالت زار کو عالمی برادری کےلیے بڑا سوالیہ نشان قرار دیا۔

پاک بحریہ کے سربراہ کا ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ، ایئر چیف سے ملاقات

مجاہد انور خان نے کہا کہ پاکستان اور ترکی دو ملک،ایک قوم ہیں۔ دور حاضر کے چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لیے دفاعی تعاون کو مستحکم بنانا ہو گا۔

ایئرچیف مارشل نے کہا کہ دونوں ممالک کے مفادات اور چیلنجز بھی ایک ہیں، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ ہیں۔


متعلقہ خبریں