پاکستان کی کابل میں خواتین ججوں کی ٹارگٹ کلنگ کے اقدام کی مذمت

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں 2 خواتین ججوں کی ٹارگٹ کلنگ کے اقدام کی مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری نے کہا ہے کہ ہم جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔  یہ دہشتگردی کی وحشیانہ کارروائی ہے،جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کی تمام اشکال اوراقسام کی مذمت کرتا ہے، ہم نے بار بار افغانستان میں تشدد اور جنگ بندی میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔

بھارت فالس فلیگ آپریشن جیسے اقدامات کر سکتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہمیں پختہ یقین ہے کہ افغان تنازعہ کا کوئی فوجی حل نہیں، ہم تمام فریقوں سے امن عمل کو تیزکرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغان امن عمل کو خراب کرنے والوں سے چوکس رہنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پرامن، مستحکم، افغانستان کے لیے پائیدارعزم کا اعادہ کرتا ہے۔


متعلقہ خبریں