آج سے نویں،بارہویں اور او،اے لیول کے طلبہ اسکول وکالج جائیں گے: شفقت محمود

وزارت تعلیم کا لائٹر بیگ برائٹر اسٹوڈنٹ پالیسی متعارف کرانیکا فیصلہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ آج سے نویں، بارہویں اوراو، اے لیول کے طلبہ اسکول اورکالج جائیں گے۔

تعلیمی ادارے18 جنوری سے کھولنے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا ہے کہ طلبہ کے لیے ہماری نیک تمنائیں ہیں۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ طلبہ ہمارا مستقبل اور ہماری اولین ترجیح ہیں۔

این سی او سی: پرائمری سے مڈل تک اسکول یکم فروری سے کھولنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کے وفاقی وزیرتعلیم نے 15 جنوری 2021 کو اعلان کیا تھا کہ پورے ملک میں تعلیمی ادارے18 جنوری سے مرحلہ وار کھولے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ نویں، دسویں، گیارویں اور12 ویں جماعتوں کا تعلیمی سلسلہ 18 جنوری کو شروع ہوجائے گا۔

خیبر پختونخوا میں تعلیمی ادارے 31 جنوری تک بند رکھنے کا اعلان

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ جن کلاسز کا آغاز 25 جنوری کو ہونا تھا اب وہ یکم فروری سے شروع ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہائر ایجوکیشن کے تعلیمی ادارے بھی یکم فروری سے کھلیں گے۔


متعلقہ خبریں