بھارت پھر پکڑا گیا: پاکستان کا مؤقف درست ثابت ہوا


اسلام آباد: بھارت کی مودی سرکار کے گودی میڈیا کا گٹھ جوڑ سامنے آنے سے ایک مرتبہ پھر ہندوستان عالمی سطح پر مزید رسوا ہو گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نئے ثبوت

پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ممبئی پولیس مودی کے چیلے بھارتی اینکرارنب گوسوامی کا تعلق سامنے لے آئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ تازہ ترین انکشافات نے بھارت کو نہ صرف مزید بے نقاب کیا ہے بلکہ پاکستان کے مؤقف کو درست بھی ثابت کیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نےعالمی برادری کو بھارتی ریاستی دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت پیش کیے ہیں۔

بھارت فالس فلیگ آپریشن جیسا ناٹک کر سکتا ہے، وزیر خارجہ

ترجمان کے مطابق ممبئی پولیس نے ریپبلک ٹی وی اینکرکے خلاف چارج شیٹ دی ہے جس سے ہندوستان کے مذموم عزائم مزید بے نقاب ہو گئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق حالیہ انکشافات نے پاکستان کے دیرینہ مؤقف کو درست ثابت کیا ہے۔ پاکستان بارہا بی جے پی حکومت کے فالس فلیگ آپریشنز کی نشاندہی کرتا رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جعلی کارروائیوں کا مقصد پاکستان پر دہشت گردی کے الزامات لگا کر بدنام کرنا تھا۔

بھارت کی پاکستان کیخلاف فالس فلیگ آپریشن کی منصوبہ بندی کا انکشاف

ہم نیوز کے مطابق ہندوستان،پاکستان کوعالمی سطح پر بذریعہ گمراہ کن مہم  بدنام کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں