بھارت: اداکار سیف علی خان بی جے پی کے نشانے پر! گھر بدل لیا

بھارت: اداکار سیف علی خان بی جے پی کے نشانے پر! گھر بدل لیا

ممبئی: بھارت میں انتہا پسند جنونی ہندوؤں کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے نشانے پر بالی وڈ کے ممتاز اداکار سیف علی خان ایک مرتبہ پھر آگئے ہیں جس کے بعد نہ صرف پولیس نے انہیں سخت سیکیورٹی مہیا کی ہے بلکہ انہوں نے اپنا پرانا گھر بھی تبدیل کردیا ہے۔

سدھو،ثانیہ اور کمل ہاسن انتہاپسندوں کے نشانے پر: کپل شرما داؤ پر

بھارت میں جب سے جنونی ہندوؤں انتہا پسند ہندوؤں کی جماعت بی جے پی برسر اقتدار آئی ہے اس وقت سے وہاں تسلسل کے ساتھ اقلیتوں کو بالعموم اور مسلمانوں کو بطور خاص نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

جنونی ہندوؤں کے گھٹیا اور جھوٹے الزامات کی زد میں اب تک ممتاز بھارتی کھلاڑی ثانیہ مرزا، کپل شرما، کمل ہاسن، نجوت سنگھ سدھو المعروف پاجی، شبانہ اعظمی، عامر خان اور کراچی سوئٹس سمیت دیگر شخصیات و ادارے آچکے ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ اداکار سیف علی خان کے آن لائن سیزن تانڈوو سے مبینہ طور پر ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے جس پر بی جے پی سمیت چند دیگر جماعتیں احتجاج کررہی ہیں۔

بالی وڈ کے اداکار سیف علی خان نہ صرف شہرہ آفاق کرکٹر نواب منصور علی خان صدیقی پٹودی اور ممتاز اداکارہ شرمیلا ٹیگور کے صاحبزادے ہیں۔ انہوں نے بالی وڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور سے شادی کی ہے۔

بھارت: قطب مینار کی مسجد قوت الاسلام کو شہید کرنیکی سازش

بھارتی ریاست بھوپال کے شاہی خاندان کے چشم و چراغ سیف علی خان اور کرینہ کپور کے بیٹے کا نام جب تیمورعلی خان رکھا گیا تھا تو اس وقت بھی جنونی ہندوؤں نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

سیف علی خان کی پہلی شادی اداکارہ امریتا سنگھ سے ہوئی تھی جن سے ان کی صاحبزادی سارہ علی خان ہیں جو اس وقت بالی وڈ کی متعدد فلموں میں جلوہ گر ہو رہی ہیں۔ سیف علی خان کی بہن سوہا علی خان نے بھی متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

بھارت کے مؤقر اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق ممبئی میں سیف علی خان اور کرینہ کپور کے گھر کے باہر پولیس کو تعینات کر دیا گیا ہے اور سیف علی خان کو اضافی سکیورٹی بھی مہیا کی گئی ہے۔

بھارت: بی جے پی کی اتحادی شیوسینا کی کراچی سوئیٹس کو دھمکی

بھارتی اخبار کے مطابق سیف علی خان نے اپنے پرانے گھر کے پاس ایک نیا گھر خرید لیا ہے۔

اخبار کے مطابق پولیس کی موجودگی میں ان کے ملازمین کو گھر کی اشیا پرانے سے نئے گھر میں منتقل کرتے دیکھا گیا ہے تاہم یہ نہیں معلوم ہو سکا ہے کہ سیف علی خان نے نیا گھر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر خریدا ہے اور یا پھر اس کی کوئی اور وجہ ہے؟

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بی جے پی کے متعدد سیاستدانوں نے مبینہ طور پر ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر شو کو بند کرنے مطالبہ بھی کیا ہے۔

فیس بک کا دوہرا معیار: بھارتی بجرنگ دل کے حوالے سے نرم رویہ

ذرائع ابلاغ کے مطابق مہاراشٹر میں بی جے پی کے ایم ایل اے رام قدم نے ایک پولیس اسٹیشن میں ویب سیریز بنانے والوں کے خلاف باقاعدہ درخواست بھی دی ہے۔

بی جے پی کے مقامی رہنما کپل مشرا کا الزام ہے کہ تانڈوو سیزن دلتوں کے خلاف ہے اور ہندوؤں میں فرقہ وارانہ نفرت پھیلانے کا سبب ہے۔

بی جے پی کا کھلواڑ: پاکستانیوں کے بعد ثانیہ مرزاکو بھی نہیں بخشا

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ویب سیریز کے موجودہ سیزن کی ہدایات علی عباس ظفرنے دی ہیں جب کہ اداکاروں میں سنیل گرور، ڈمپل کپاڈیہ اور گوہر خان سمیت دیگر شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں