ناروے: کورونا ویکسین لگوانے والے 29 بزرگ شہری جاں بحق

جہاز، ٹرین اور میٹرو بس میں سفر کیلئے ویکسی نیشن لازمی قرار

فائل فوٹو


اوسلو: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے  بچاؤ کی تیار کردہ ویکسین استعمال کرنے والے 29 افراد اپنی زندگیوں کی بازیاں ہار گئے ہیں۔

سندھ نے کورونا ویکسین خریدنے کیلئے وفاق سے اجازت مانگ لی

امریکی کمپنی کی تیار کردہ ویکسین لگوانے کے بعد جاں بحق ہوانے والے افراد کی اوسط عمریں 75 سال سے زائد تھیں۔

ناروے میں کورونا سے بچاؤ کے لیے صرف امریکی کمپنی فائزر کی تیار کردہ ویکسین استعمال کی جارہی ہے۔ ویکسین لگوانے کے بعد دم توڑنے والے افراد کی بابت زیادہ تفصیلات تاحال نہیں بتائی گئی ہیں۔

امریکی کمپنی فائزر کی تیار کردہ ویکسین کے استعمال سے ہونے والی اموات پر امریکی اور مغربی ذرائع ابلاغ نے مکمل خاموشی اختیار کررکھی تھی لیکن دنیا کو اس کی بابت چین نے بتایا جس کے بعد عالمی ذرائع ابلاغ نے کچھ تفصیلات مہیا کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ 29 اموات ناروے میں ہوئی ہیں۔

کورونا: ویکسین لگوانے کے ایک ہفتے بعد نرس میں کووڈ 19 کی تشخیص

مغربی اور امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ناروے میں جن افراد کی اموات ہوئی ہیں اس پر حکام نے تشویش کا اظہار کیا ہے لیکن تاحال یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ اموات کب اور کیسے ہوئیں؟

نارویجیئن میڈیسن ایجنسی نے اپنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ ملک میں صرف فائزر ویکسین ہی لوگوں کو لگائی گئی ہے اورتمام اموات اسی ویکسین کو لگوانے کے بعد ہوئی ہیں۔

اس ضمن میں جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں اب تک 42 ہزار سے زائد افراد کو ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جا چکی ہے۔

مسافروں سے کورونا ویکسین لگوانے کا ثبوت نہ مانگیں، عالمی ادارہ صحت

نارویجیئن میڈیسن ایجنسی کے مطابق تمام اموات زیادہ عمر کے افراد کی ہوئی ہیں۔ اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ ویکسین لگوانے والے زیادہ تر افراد میں بخار، متلی اور الٹی جیسے ردعمل دیکھنے میں آئے تھے۔


متعلقہ خبریں