بھارت کی سازش ایک بار پھر بے نقاب ہو گئی، وزیر خارجہ


اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کی سازش ایک بار پھر بے نقاب ہو گئی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پلوامہ واقعے کے حوالے سے میرے بیانات آن ریکارڈ ہیں۔ ہم نے کہا تھا پلوامہ بھارت کی جانب سے ایک فالس فلیگ آپریشن ہے اور پلوامہ کی آڑ میں بھارت کوئی چال چل سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی سازش بے نقاب ہو گئی مودی سرکار نے 40 فوجیوں کی جان لے لی۔ ہم خطے میں امن و استحکام چاہتے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت افغانستان میں سپائیلر کا کردار ادا کر رہا ہے۔ 26 فروری کو پاکستان پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی گئی تو ہم نے تحمل کا مظاہرہ کیا اور پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارت کا گرفتار شدہ پائلٹ واپس کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ 14 نومبر کو بھارتی دہشت گردوں کی پشت پناہی کے ناقابل تردید ثبوت دنیا کے سامنے لائے تھے اور ای یو ڈس انفولیب کے انکشافات نے بھارتی عزائم کی قلعی کھول دی ہے۔ دنیا ہمارے ڈوزئیر کو سنجیدگی سے دیکھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی کابل میں خواتین ججوں کی ٹارگٹ کلنگ کے اقدام کی مذمت

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکہ میں 20 جنوری کو نئی قیادت حکومت سنبھالنے جا رہی ہے اور آج برطانوی پارلیمنٹ میں بھارت کے خلاف آوازیں آٹھ رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں