تعلیمی اداروں میں ایس اوپیز پرعمل درآمد لازمی ہوگا، وزرائے تعلیم

فوٹو: فائل


پشاور: وزیرتعلیم خیبرپختونخوا (کے پی) شہرام ترکئی نے کہا ہے کہ  تعلیمی اداروں میں ایس اوپیز پرعمل درآمد لازمی ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران شہرام ترکئی کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کے حوالے سے صوبائی سطح پر اجلاس منعقد کریں گے اور تعلیمی اداروں میں ایس او پیز کو مانیٹر کیاجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں تعلیمی ادارے 31 جنوری تک بند رکھنے کا اعلان

وزیر تعلیم خیبر پختونخوا شہرام ترکئی نے کہا کہ بورڈ امتحانات موخر کررہے ہیں۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے کورونا وائرس سے کتنے محفوظ ہیں یقین سے نہیں کہا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر سندھ اسٹیئرنگ کمیٹی نے بات کی تھی، تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں صورتحال دیکھ کر اجلاس میں جائزہ لیا جائے گا۔

وزیر تعلیم پنجاب یاسر ہمایوں کا اس بابت کہنا تھا کہ تعلیم کا سلسلہ بحال ہوچکا ہے، بورڈز امتحانات طلبہ کی موجودگی میں ہوگا۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں بند تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے۔

کورونا وائرس کے باعث بند تعلیمی اداروں میں آج سے تدریسی عمل شروع ہو گیا اور پہلے مرحلے میں 9ویں سے 12ویں تک کلاسز شروع کی گئی ہیں۔

تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد لازمی قرار دیا گیا ہے جس پر سختی سے عمل کروایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی ادارے18 جنوری سے کھولنے کا اعلان

دوسرے مرحلے میں پہلی سے آٹھویں کلاسز کے طلبہ یکم فروری کو اسکول جائیں گے جبکہ یونیورسٹیز بھی یکم فروری سے کھولی جائیں گی۔

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے 15 جنوری 2021 کو اعلان کیا تھا کہ پورے ملک میں تعلیمی ادارے 18 جنوری سے مرحلہ وار کھولے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ نویں، دسویں، گیارویں اور12 ویں جماعتوں کا تعلیمی سلسلہ 18 جنوری کو شروع ہوجائے گا۔


متعلقہ خبریں