شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

فوٹو: فائل


راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران 2  دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک کو گرفتار کر لیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے نرگوسا میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں عثمان علی اور وحید لشتئی شامل ہیں جو دہشت گرد تحریک طالبان سجنا گروپ کے سرگرم رکن تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی سازش ایک بار پھر بے نقاب ہو گئی، وزیر خارجہ

دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے جبکہ مارے جانے والے دہشت گرد باردوی سرنگیں بنانے اور تربیت کے ماہر تھے۔

دہشت گرد عثمان 14 اکتوبر 2020 کو سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے حملے میں ملوث تھا جس میں کیپٹن عمر چیمہ اور 3 سپاہی شہید ہوئے تھے جبکہ 4 زخمی ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں