پاکستان اور بھارت کے بعد اب دبئی میں بھی شدید دھند

Dubai

دھند نے دبئی کو بھی لپیٹ میں لے لیا ڈرائیورز کیلئے ہدایات جاری


دبئی: پاکستان اور بھارت کے بعد اب دبئی میں بھی شدید دھند کا راج ہے اور ہر طرف سفیدی چھا گئی ہے۔ 

سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی تو سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ دبئی میڈیا آفس نے دھند کے حسین فضائی مناظر کی تصاویر جاری کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہراہوں پر دھند: موٹرویز کے مختلف حصے ٹریفک کیلیے بند

دبئی میں دھند چھائی تو ہر طرف سفید بادلوں کا گمان ہونے لگا اور بادل ہیں یا دھند یہ فیصلہ کرنا مشکل ہوگیا ہے۔

دبئی میں اتنی شدید دھند چھائی کہ دیو قامت عمارتوں کے صرف اوپر والے حصے نظر آئے۔ دبئی میڈیا آفس کی طرف سے جاری کردہ فضائی مناظر میں ہرطرف دھند کا راج دیکھا جاسکتا ہے۔

شدید دھند کے باعث دبئی میں حد نگاہ کم ہوکر رہ گیا، جس کے باعث نظام زندگی متاثر ہوا تو سڑکوں پر گاڑیں دوڑانا بھی ناممکن ہو گیا۔

دھند کے باعث سردی کی شدت تو بڑھی لیکن مناظر اور بھی حسین ہوگئے جو سبھی کو لبھانے لگے۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی: شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنالیا

دبئی اور شارجہ پولیس کی جانب سے شہریوں کو دھند کے دوران غیر ضروری سفر نہ کرنے اور فوگ لائٹس کے استعمال کی ہدایت کی ہے۔

موسمیاتی تبدیلی کے باعث اب عرب ممالک بھی اس کی لپیٹ میں آنے لگے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں