سینیٹ انتخابات سے قبل اپوزیشن جماعتوں کا مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ

پی ڈی ایم آج الیکشن کمیشن کے باہر سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

پشاور: سینیٹ انتخابات سے قبل اپوزیشن جماعتوں نے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ کر لیا۔

پی ڈی ایم کا اجلاس جے یو آئی اے کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پشاور میں ہوا۔ اجلاس میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز، شاہد خاقان عباسی، راجہ پرویز اشرف و دیگر شریک ہوئے تاہم بلاول بھٹو زرداری اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔

پی ڈی ایم اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں شرکا کے لیے ظہرانے کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف سمیت اپوزیشن کی تمام جماعتیں سینیٹ انتخابات لڑنے پر متفق ہیں اور سینیٹ انتخابات میں متفقہ امیدوار لانے کیلئے جلد پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے براڈشیٹ سے متعلق معاہدے کی دستاویزات پبلک کر دیں

پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) جماعتیں سینیٹ انتخابات میں حکومت کے اتحادی جماعتوں سے بھی رابطے کریں گی اور پی ڈی ایم جماعتیں مشترکہ سینیٹ الیکشن لڑنے کے بعد مشترکہ چیئرمین بھی لائے گی۔


متعلقہ خبریں