سندھ : کورونا سے مزید 20 افراد جاں بحق، 954 متاثر

کورونا وائرس دماغی توازن خراب کر سکتا ہے، تحقیق

فائل فوٹو


کراچی: سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 20 افراد جاں بحق جب کہ 954 متاثر ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کی صورتحال سے متعلق بتایا ہے کہ سندھ میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 36 ہزار 530 ہو چکی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 3 ہزار 813 ہو گئی ہے۔

مراد علی شاہ کے مطابق سندھ میں کورونا کے 870 مریضوں کی حالت تشویشناک جب کہ 92 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

کورونا ویکسین لگانے کیلئے ہیلتھ ورکرز کی رجسٹریشن کافیصلہ

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں کورونا کے مزید 721 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد شہر وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی  تعداد ایک لاکھ 70 ہزار 537 ہو گئی۔


متعلقہ خبریں