پی ڈی ایم کا فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ فوری کرنے کا مطالبہ



اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موممنٹ (پی ڈی ایم) نے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ فوری کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

اسٹئیرنگ کمیٹی اجلاس کے بعد سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس ملک کا سب سے بڑا اسکینڈل ہے،عمران خان فارن کیس کے مرکزی ملزم ہیں، فیصلے میں تاخیر سے شکوک و شبہات پیدا ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شواہد سامنے آ چکے ہیں، الیکشن کمیشن کو جانبداری کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔

مولانا فضل الرحمان نے ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 21جنوری کو کراچی میں اسرائیل نامنظور ملین مارچ ہو گا جب کہ 5 فروری کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں پی ڈی ایم کا جلسہ ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ 9 فروری کو حیدرآباد ،13 فروری کو سیالکوٹ، 16 فروری کو پشین جب کہ 23 فروری کو سرگودھا میں جلسہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ میں ملک بھر سے لوگ اسلام آباد کا رخ کریں گے۔


متعلقہ خبریں