وزیراعظم گیس کے مسئلے پر آئین سے انحراف کر رہے ہیں، مرتضیٰ وہاب

پی ٹی آئی مشکل وقت میں سیاست نہ کرے، مرتضیٰ وہاب

کراچی: حکومت سندھ کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وزیراعظم گیس کے مسئلے پر آئین سے انحراف کر رہے ہیں۔

وزیراعظم کے نام وزیراعلیٰ کا مراسلہ: گیس پر سندھ کا حق جتا دیا

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے ارباب اقتدار پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے الزامات لگانے کےعلاوہ کچھ نہیں کیا ہے۔ انہوں نے نام لیے بغیر کہا کہ آپ تبدیلی کے دعوے کے ساتھ اقتدار میں آئے تھے۔

حکومت سندھ کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آج سندھ میں گیس ناپید ہوچکی ہے۔

کراچی: کم پریشر گیس سے صنعتی پیداوار متاثر، آرڈرز منسوخ ہونے کا خدشہ

انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرتے ہوئےعوام کو ریلیف دے۔

ہم نیوز کے مطابق صوبائی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ پریس کانفرنس کرکے سے حکومت کو نہیں بچایا جا سکتا ہے۔

گیس بحران حقیقتی ہے، سندھ حق مانگ رہا ہے بھیک نہیں: امتیاز شیخ

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے دعویٰ کیا کہ عوام موجودہ حکمرانوں کو دھکے مار کر اقتدار سے نکال دے گی۔


متعلقہ خبریں