پی ڈی ایم کو فری ہینڈ دیں گے، شیخ رشید


اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کو فری ہینڈ دیں گے۔ کوئی رکاوٹ، کوئی کنٹینر نظر نہیں آئے گا۔ جہاں سے مرضی ہے لوگ لائیں۔ 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احتجاج میں مدرسے کا کوئی بچہ شامل نہیں ہونا چاہیے۔ مدارس کے طلبا احتجاج میں شریک ہوں گے تو قانون حرکت میں آئے گا، الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے ہراساں نہیں کرنے دیں گے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ مولانا نے پھنس جانا ہے ، حلوہ شیخ رشید ہی کھلائے گا۔ براڈ شیٹ پانامہ پارٹ ٹو ہے سب بے نقاب ہو چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ نوازشریف کے پاسپورٹ کا فیصلہ 16 فروری کو ہو گا۔

مولانا فضل الرحمان ملک پر رحم کریں، شیخ رشید

گزشتہ دنوں اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان ملک پر رحم کریں، پی ڈی ایم کا ملکی مسائل سے کوئی لینا دینا نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیل ہے نہ ڈھیل ہے، جیسا کرو گے ویسا بھرو گئے،  رکاوٹیں نہ لگانے کا مطلب یہ نہیں کہ کھلی چھوٹ دے دی  ، امن وامان خراب کیا گیا تو قانون حرکت میں آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے جب کہ مولانا آخری پانچ اوور کھیلنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان جس اسمبلی پر  لعنت بھتیجے ہیں اسی کا الیکشن لڑنے جا رہے ہیں۔۔


متعلقہ خبریں