براڈ شیٹ: فائدہ اٹھانے و دینے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

انتخابات کے لیے مشین کا انتخاب الیکشن کمیشن کی صوابدید ہے، شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ براڈ شیٹ سے فائدہ اٹھانے اور دینے والوں کے خلاف کارروائی کی  جائے گی۔

براڈ شیٹ کے سربراہ نے شہزاد اکبر سے متعلق انکشافات کر دیئے

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے براڈ شیٹ کے متعلق امور کی تحقیات کے لیے تین رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔

پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے تشکیل دی جانے والی تین رکنی کمیٹی کا انہیں کنوینر نامزد کیا گیا ہے۔

حکومت نے براڈشیٹ سے متعلق معاہدے کی دستاویزات پبلک کر دیں

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات کی کنوینر شپ میں قائم ہونے والی کمیٹی کے اراکین میں وفاقی وزرا فواد چودھری اور شیریں مزاری شامل ہیں۔

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کے مطابق کمیٹی آئندہ 48 گھنٹوں میں اپنی رپورٹ اور سفارشات پیش کرے گی۔

مخالفین نواز شریف کو پھانسنے چلے تھے براڈ شیٹ ان کے گلے پڑ گیا، مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ براڈ شیٹ سے فائدہ اٹھانے اور دینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں