اپوزیشن کا کسی سے کوئی بیک ڈور رابطہ نہیں، مریم نواز

فوٹو: فائل


اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ہمارا کوئی بیک ڈور رابطہ نہیں، یہ حکومت اپنا خطرہ خود بتا رہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم تحریک کو سست سمجھنے والے ناکام ہوں گے، بلاول پی ڈی ایم اسٹیئرنگ کمیٹی کے ممبر نہیں، اس لیے نہیں آئے۔

صحافی کے سوال کیا پی پی پی ڈی ایم کے لیےخطرہ تو نہیں پر ان کا کہنا تھا کہ ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پر دم نکلے، ان کا دم ہر خواہش پر نکلتا ہے، ان کی خواہش پوری نہیں ہو گی۔

مریم نواز کچھ بھی کر لیں، عمران خان پاکستان پر اللہ کا احسان ہے: شہباز گل

انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کا خیال ہے کہ غیر جمہوری قوتوں کا کوئی عمل دخل نہ ہو، ہماری اسی کے خلاف جدوجہد ہے۔

مریم  نواز نے کہا کہ عمران خان اس ساری صورتحال میں ایک مہرہ ہیں، سیاست میں اداروں کی مداخلت ختم ہونی چاہیے۔


متعلقہ خبریں