ہرادارے کو غیر جانبدار و غیر سیاسی ہونا چاہیے، بلاول بھٹو

موجودہ حکومت میں کسی کو بھی حقوق نہیں مل رہے، بلاول

سکھر: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو غیر جانبدار و غیر سیاسی ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہرادارے کوغیر جانبدار وغیرسیاسی ہونا چاہیے۔

سکھر: بلاول بھٹو زرداری نے نیو لیبر سٹی کا افتتاح کردیا

ہم نیوز کے مطابق سکھر میں نیو لیبر سٹی کی افتتاحی تقریب کے موقع پر انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اپنے بانی ممبر نے فارن فنڈنگ سے متعلق دستاویزات جمع کرائی ہیں۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹونے کہا کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں بھارتی اوراسرائیلی شہری موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارامطالبہ ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ ہونا چاہیے۔

بلاول بھٹو نے کہا سکھرکے بچوں کے لیے چائلڈ لائف ایمرجنسی اسپتال بنا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت محدود وسائل کے باوجود عوام کی خدمت کررہی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اس مشکل وقت میں عوام کولاوارث چھوڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام جیسے منصوبے شروع کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی وفاقی حکومت نے تنخواہوں و پنشن میں اضافہ کیا۔

پی ڈی ایم کا فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ فوری کرنے کا مطالبہ

بلاول بھٹو نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم خود مانتے ہیں کہ وہ ٹریننگ پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ناجائز، نااہل اور نالائق ہیں، انہیں مستعفی ہوناچاہیے۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ ہم اس کٹھ پتلی وزیراعظم کو گھربھیج کردم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ  موجودہ مسلط حکومت عوام دشمن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کو گندم ایکسپورٹ کرنے والا ملک بنایا تھا جب کہ موجودہ حکومت گندم امپورٹ کررہی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاقی حکومت ہماراحق نہیں دیتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 18ویں ترمیم کے خلاف سازش بہت دیرسے جاری ہے۔

عوام دشمن حکومت کی ہر سازش ناکام بنائیں گے، بلاول

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ میں پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا ممبرنہیں ہوں جب کہ مریم نے بطور پارٹی ممبر ہونے کےاجلاس میں شرکت کی ہے۔


متعلقہ خبریں