سکھر: بلاول بھٹو زرداری نے نیو لیبر سٹی کا افتتاح کردیا

سکھر: بلاول بھٹو زرداری نے نیو لیبر سٹی کا افتتاح کردیا

سکھر: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نیو لیبر سٹی کا افتتاح کردیا ہے۔

عوام دشمن حکومت کی ہر سازش ناکام بنائیں گے، بلاول

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر مزدوروں میں ایک ہزار 24 فلیٹس مفت تقسیم کیے گئے ہیں۔

اس ضمن میں صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ایک کروڑ ملازمتیں دینے کا دعویٰ کرنے والوں نے گزشتہ ڈھائی سالوں کے دوران ایک کروڑ افراد کو بیروزگار کردیا ہے۔

بلاول بھٹو کا وزیراعظم عمران خان سے استعفے کا مطالبہ

ہم نیوز کے مطابق صوبائی وزیر سید ناصرحسین شاہ نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنا گھر ریگولرائز کرالیا جب کہ سینکڑوں افراد کو بے گھر کردیا۔


متعلقہ خبریں