ڈریپ نے کورونا ویکسین سائینو فارم کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی

جہاز، ٹرین اور میٹرو بس میں سفر کیلئے ویکسی نیشن لازمی قرار

فائل فوٹو


اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے کورونا ویکسین سائینو فارم کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی۔

ذرائع کے مطابق سائینوفارم نے بذریعہ این آئی ایچ اجازت نامے کیلئے درخواست دی تھی ۔ اجازت ملنے پر چینی کورونا ویکسین پاکستان میں استعمال ہو سکے گی۔

سائینوفارم نے کورونا ویکسین چینی حکومت کے اشتراک سے تیار کی ہے۔

ناروے: کورونا ویکسین لگوانے والے 29 بزرگ شہری جاں بحق

سائینوفارم ویکسین چینی نیشنل میڈیکل پراڈکٹس ایڈمنسٹریشن سے رجسٹرڈ شدہ ہے جس کی کامیابی کا مجموعی تناسب اسی فیصد کے قریب ہے۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 46 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مرنے والوں کی کل تعداد 10 ہزار 997 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے ایک ہزار 920 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 21 ہزار 211 تک پہنچ گئی ہے۔

ملک میں کورونا 4 لاکھ 75 ہزار 228 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور فعال مریضوں کی تعداد 34 ہزار 986 ہے۔


متعلقہ خبریں