کورونا: ویکسین کی خوراک لینے والے 13 افراد کو لقوہ ہو گیا

فائل فوٹو


اسرائیل: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تیار کردہ امریکی کمپنی کی ویکسین استعمال کرنے سے 13 افراد کو ہلکا لقوہ ہو گیا ہے۔ چہرے پہ فالج کے آثار دکھائی دینے کو عام زبان میں لقوہ کہا جاتا ہے۔

ناروے: کورونا ویکسین لگوانے والے 29 بزرگ شہری جاں بحق

بھارت کے مؤقر جریدے آؤٹ لک کے مطابق لقوہ ہونے کی شکایت کرنے والے 13 افراد اسرائیل کے شہری ہیں اور انہوں نے امریکی کمپنی فائزر کی تیار کردہ ویکسین استعمال کی تھی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل کی وزارت صحت کے عہدیداران نے اس اطلاع کی تصدیق کی ہے۔

وائی نیٹ کے مطابق ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ اس طرح کے مزید کیسز بھی سامنے آسکتے ہیں۔ اسی وجہ سے بعض ماہرین ویکسین کی دوسری خوراک دینے کے حوالے سے شکوک و شبہات کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

ڈریپ نے کورونا ویکسین سائینو فارم کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں جائزہ لے رہے ہیں اور دوسری خوراک دینے کا فیصلہ صورتحال دیکھ کر ہی کیا جائے گا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ویکسین لگوانے والے دو بزرگ شہریوں کی بھی موت اس سے قبل رپورٹ ہوئی تھی۔

نومبر 2020 میں اسرائیلی حکومت نے 80 لاکھ کورونا ویکسین ڈوز کے لئے فائزر اور بائیواینٹیک کے ساتھ معاہدہ کیا تھا۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق اب تک اسرائیل میں 20 لاکھ سے زیادہ افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

کورونا: چینی کمپنی کی تیار کردہ ویکسین پہلے پاکستانی نے لگوالی

گزشتہ دنوں ناروے سے بھی یہ اطلاعات ملی تھیں کہ وہاں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین استعمال کرنے والے 29 بزرگ شہریوں کی اموات ہوئی ہیں۔


متعلقہ خبریں