بھارت: پڑھائی میں دل نہ لگانے والے بچے کو باپ نے آگ لگا دی

بھارت: پڑھائی میں دل نہ لگانے والے بچے کو باپ نے آگ لگا دی

نئی دہلی: پڑھائی پہ آمادہ نہ ہونے والے بچوں کو والدین اور اساتذہ کی جانب سے ہلکی پھلکی سزائیں دینا معمول کی بات سمجھی جاتی ہے لیکن بھارتی ریاست حیدرآباد دکن میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے کہ اس نے تمام اصحاب دل کو نہایت افسردہ و رنجیدہ کردیا ہے۔

لیگی رہنما کی انسان دشمنی: دو اینٹوں کی قیمت، سات سالہ بچے پر تین گھنٹے تشدد

بھارتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پڑھائی پر آمادہ نہ ہونے اور دل نہ لگانے والے بچے کو اس کے والد نے تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق والد نے اپنے دس سالہ بیٹے کو تارپین کا تیل چھڑک کر نذر آتش کیا جس سے وہ ڈاکٹروں کے مطابق 60 فیصد تک جل گیا ہے۔

بیٹے پر تشدد کے الزام میں باپ گرفتار

سرکاری اسپتال کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جھلس کر زخمی ہونے والے بچے کی جان بچانے کے لیے ڈاکٹروں کی ٹیم پوری کوشش کررہی ہے۔

بھارتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جھلس کر زخمی ہونے والے بچے کا والد پیشے کے لحاظ سے مزدور ہے اور اپنے بچے کو نذر آتش کرنے کے بعد سے مفرورہے۔

لاہور: اسکول میں استاد کا بچے پر تشدد، مقدمہ درج 

علاقہ پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ حیدرآباد کے علاقے کوکتپلی ہاؤسنگ بورڈ میں پیش آیا ہے۔ پولیس اس ضمن میں تفتیش و تحقیق کررہی ہے۔


متعلقہ خبریں