الیکشن کمیشن نے 19 ارکان سندھ اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس

فوٹو: فائل


اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کے 19 ارکان کی رکنیت معطل کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر ارکان کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔ رکنیت معطل ہونے کے باوجود متعدد اراکین آج ہونے والے اجلاس میں شریک ہوئے ہیں۔

جن ارکان کی رکنیت معطل ہوئی ہے ان میں وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ، وزیر ثقافت سردارشاہ اور صوبائی وزیر آئی ٹی تیمور تالپور شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن تینوں بڑی جماعتوں کے فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات پبلک کرے، وزیراعظم

ان کے علاوہ معطل ارکان اسمبلی میں مکیش کمار چاولہ، حسنین مرزا، عبدالروَف کھوسو، سردارخان چانڈیو،جام اکرام اللہ، امداد پتافی، عدیل احمد، بشیر احمد اور ضیا عباس شاہ بھی شامل ہیں۔

رانا حمیر سنگھ، حنا دستگیر، انتھونی نوید، فقیرشیرمحمد اور قاضی شمس دین کی رکنیت بھی معطل کر دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں