مائرہ خان کے انسٹاگرام پر 70 لاکھ فالوورز ہو گئے


اسلام آباد: پاکستانی شوبر انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان اور ایمن خان کے بعد مائرہ خان بھی انسٹاگرام پر 7 ملین کلب میں شامل ہو گئیں۔

ہم ٹی وی کے معروف ڈرامہ سیریل ہم سفر میں خرد کا کردار نبھانے والی  اداکارہ مائرہ خان کے انسٹاگرام پر 70 لاکھ فالوورز ہو گئے ہیں۔

ماہرہ خان نے اپنے ’محبوب‘ کا نام بتا دیا

ایمن خان انسٹاگرام پر 70 لاکھ فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئیں

یاد رہے کہ ہم ٹی وی کی 16 ویں سالگرہ کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا تھا کہ ہم ٹی وی میرا میکا، میرا گھر ہے اور میں ہم ٹی وی کی بیٹی ہوں۔ جب میں کہیں اور جا کر کام کرتی ہوں تو مجھے اپنے گھر کی بہت یاد آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ٹی وی ایک بڑی فیملی ہے جس میں سب خیال رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ٹی وی ایک محفوظ ماحول فراہم کرتا ہے یہاں لوگ بات سنتے ہیں جو بہت اہم بات ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سلطانہ آپا اور درید قریشی سمیت یہاں کی پوری ٹیم بہت محنت کرتی ہے، جب ہم ایوارڈز شو کر رہے ہوتے ہیں تو ریہرسل کے اختتام تک سلطانہ آپا وہی بیٹھی ہوتی ہیں۔

کورونا سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے دوران بہت مشکل کا سامنا کرنا پڑا، میرا بھائی اور دوست آرام سے بیماری سے صحت یاب ہو گئے تھے مگر مجھے کافی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔

ماہرہ خان نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ سلطانہ آپا سے نہیں مگر مومنہ درید سے شوٹنگ کے دوران کبھی کبھی ڈانٹ پڑ جاتی تھی۔ سلطانہ آپا بہت پیار سے سمجھاتی ہیں انہیں معلوم ہے کہ مجھے کس طرح ہینڈل کرنا ہے۔


متعلقہ خبریں