پہلی بیوی کے نام پر قرض لیکر دوسری شادی: بیوی عدالت پہنچ گئی

فائل فوٹو


ریاض: سعودی عرب کے ایک شہری کو پہلی بیوی کے نام پر بینک سے قرض لے کر دوسری شادی کرنا مہنگا پڑ گیا۔

بینک ملازمین کے لیے خوشخبری: دوسری شادی کریں،ایک کروڑ دینار پائیں

ہم نیوز نے ایک خلیجی اخبار کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی عرب کے ایک شہری کی پہلی بیوی نے عدالت میں خلع کا مقدمہ درج کرایا ہے۔

اخبار کے مطابق خلع کا مقدمہ درج کرانے والی خاتون کا مؤقف ہے کہ ان کے خاوند نے انہیں دھوکہ دیا اور کہا کہ وہ کسی کا قرض ادا کرنے کے لیے بینک سے ان کے نام پرقرض لے رہا ہے مگر اس کے بعد انہیں معلوم ہوا کہ اس نے اس سے دوسری شادی کرلی ہے۔

خلع کا مقدمہ دائر کرنے والی خاتون کے مطابق ان کی جانب سے اجازت دیے جانے کے بعد بینک نے ان کے خاوند کو ایک لاکھ 20 ہزار ریال کا قرض دیا تھا۔

بھارتی سپریم کورٹ میں مسلمانوں کی دوسری شادی پر پابندی کی درخواست دائر

خلیجی اخبار کے مطابق خاتون کا کہنا ہے کہ پہلے استفسار پر ان کے خاوند نے انکار کیا لیکن بعد میں کہا کہ وہ دوسری شادی کے متعلق سوچ رہا ہے تو انہوں نے عدالت میں خلع کا مقدمہ دائر کردیا ہے۔


متعلقہ خبریں