پاکستان کو ہرانا مشکل ہو گا، ڈی کاک


لاہور: جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کپتان کوئنٹن ڈی کاک نے پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

ویڈیو لنک پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ چودہ سال بعد جنوبی افریقہ پاکستان میں کھیلنے جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بابراعظم کی موجودگی اور ہوم کنڈیشنز میں پاکستان کو ہرانا مشکل ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پہنچنے سے قبل سیکیورٹی خدشات تھے تاہم یہاں پہنچنے کے بعد انتظامات دیکھ کر مطمئن ہو گئے ہیں۔

حفیظ کی جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت خطرے میں پڑ گئی

ڈی کاک نے مزید کہا کہ پاکستان میں سب سے بڑا چیلنج یہاں کی کنڈیشنز کا اندازہ نہ ہونا ہے کیوں کہ ٹیم کے کھلاڑی پہلے پاکستان میں نہیں کھیلے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوچ مارک باؤچر پہلے پاکستان میں کھیل چکے ہیں تو ان سے سمجھنے کی کوشش کررہے ہیں کہ یہاں کس صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

کوئنٹن نے کہا کہ قرنطینہ کے دوران بھی پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقی ٹیم کیلیے ٹریننگ کا بندوبست کیا ہے جو کافی حوصلہ افزا بات ہے۔


متعلقہ خبریں